صوابی:صوابی پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث سرغنہ ٹریس کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ ٹرانسفارمر اور قیمتی اوزار برآمد کرلئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں 1405گرام آئس ،ایک عدد کلاشنکوف ، 4عدد رائفل، 3عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوابی واپڈا آفس کے ایس ڈی او نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرائی کہ دیہہ بام خیل میں رات کے وقت نامعلوم ملزم/ملزمان ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے ہیں۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صوابی سیف اللہ خان اور تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ تفتیش اور مثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں ٹرانسفارمر چوری میں ملوث مرکزی ملزم فضل ریحان سکنہ سلیم خان سور غرتک رسائی حاصل کرکے اسے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ ٹرانسفارمر اور ٹرانسفارمر کے دو عدد کوئلز سمیت قیمتی اوزار برآمد کرلیے۔دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، ٹرانسفارمر، قیمتی اوزار، اسلحہ و منشیات برآمد




