ڈاکٹر وردہ قتل کیس: مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، دیگر ملزمان گرفتار

شیئر کریں

بالاکوٹ: ڈاکٹر وردہ قتل کیس: مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک، تمام دیگر ملزمان گرفتار

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیس کا مرکزی ملزم شمریز پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس ملزم شمریز کو ٹریس کرتے ہوئے اس کا تعاقب کر رہی تھی، جو کشمیر کی جانب فرار ہونے کی کوشش میں تھا، جبکہ اس کے ساتھ دو ساتھی بھی موجود تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مرکزی ملزم شمریز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے واضح کیا کہ کیس کی تفتیش مکمل میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق کی جا رہی ہے تاکہ تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس سنگین اور حساس کیس میں متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور تفتیش کے تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے