سیٹلائٹ ٹاؤن لنگرپورہ میں پلاٹس کیلئے رقم جمع کرانے والوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

شیئر کریں

نیلامی کے لئے پیسے جمع کروانے والے افراد کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، متعلقہ افراد پلاٹس حاصل کرنے کے لئے ایم ڈی اے کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک ہار چکے ہیں،کوئی شنوائی نہیں ہو رہی
مظفرآباد: مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے آفیسران کی نااہلی کی بدولت سیٹلائٹ ٹاؤن لنگرپورہ میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی عرصہ پانچ سال گزرنے کے باوجود نہ ہو سکی جو کہ لمحہ فکریہ ہے انھوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے اس اہم نوعیت کے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا نیلامی کے لئے پیسے جمع کروانے والے افراد کے کروڑوں روپے ڈوب گئے متعلقہ افراد پلاٹس حاصل کرنے کے لئے ایم ڈی اے کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک ہار چکے ہیں لیکن متاثرہ افراد کی کوئی شنوائی نا ہو سکی آفیسران کو ٹس سے مس نہیں عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔انھوں نے مزید کہا عوام کے کروڑوں روپے ڈوب چکے ہیں اور ایم ڈی اے آفیسران لیعت ولعل سے کام لے رہے ہیں آئے روز پلاٹس متاثرین کو آئیں بائیں شائیں کر کے واپس بھیج دیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پلاٹس متاثرین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اگر جلد از جلد متاثرین لنگرپور کو پلاٹس الاٹ نہ ہوئے دما دم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے