فصلوں کی بہتری کے لیے پودوں کی بریڈنگ میں مالیکیولر طریقہ کار میں جدت لانا لازم قرار

شیئر کریں

مستقبل کے زرعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید بریڈنگ ٹولز ناگزیر ہیں،پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم اقبال، جدید ٹیکنالوجیز جینومکس اور ٹولز کے امتزاج سے اقسام کی تیاری کے عمل کو تیز بنانے میں مدد کرتی ہیں،ڈاکٹر زاہد محمود
مکو آ نہ: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کوالٹی سیڈ پروجیکٹ کے تحت ”فصلوں کی بہتری کے لیے پودوں کی بریڈنگ میں مالیکیولر طریقہ کار” کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا اہتمام پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت کیا گیا جس کا مقصد شرکاء کو جدید اوزار اور ٹیکنالوجیز سے آگاہ کرنا تھا تاکہ فصلوں کی بریڈنگ کے عمل کو تیز کیا جا سکے اور قومی غذائی تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے۔ نبجی کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد عارف نے کہا کہ مارکر اسِسٹڈ سلیکشن کی بدولت بہتر خصوصیات کی حامل فصلوں کی اقسام کی جلد شناخت ممکن ہوتی ہے۔ چیئرمین پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس پروفیسر ڈاکٹر محمد عظیم اقبال خاں نے کہا کہ مستقبل کے زرعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید بریڈنگ ٹولز ناگزیر ہیں تاکہ زیادہ پیداوار دینے والی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والی اقسام تیار کی جا سکیں۔ انہوں نے تحقیقاتی روابط کو مضبوط کرنے اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز جینومکس اور ٹولز کے امتزاج سے اقسام کی تیاری کے عمل کو تیز بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ جینوم ایڈیٹنگ پر گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اقرار رانا نے کہا کہ کرسپر سسٹم محفوظ طریقے سے بہتر فصلیں تیار کرنے کے لیے نہایت مؤثر اور درست حل فراہم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد سلمان مبارک، ڈاکٹر مدیحہ حبیب اور ڈاکٹر کرن حمید نے بھی خطاب کیا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے