دیہات کے 60 کاروبار کی دنیا تک رسائی، یورپ کے مالی تعاون سے کراچی ایکسپو میں نمائش اختتام پذیر

شیئر کریں

ایکسپو سینٹر کراچی میں 60 دیہی کاروباروں کی نمائش کے ساتھ GRASP پروگرام اختتام پذیر
کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ تیسری انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش میں 60 سے زائد دیہی کاروباروں نے اپنے مصنوعات اور اختراعات GRASP پویلین میں پیش کیں، جس کے ساتھ یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والا گراتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹینیبل پروگریس (GRASP) پروگرام باضابطہ اختتام کو پہنچا. وزیر آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئے اور ایکسپو سینٹر میں لگے اسٹالز کا دورہ کر کے کاروباروں سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی سید نجم احمد شاہ بھی موجود تھے.

جام خان شورو نے کہا کہ GRASP پروگرام نے دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، 15,560 کسانوں کو تربیت دی، 201 فارمر مارکیٹ کلیکٹیو قائم کیے اور 1,616 SMEs کو فوڈ سیفٹی اور SPS معیارات کے مطابق سپورٹ فراہم کی۔ اس پروگرام نے سٹوریج اور پروسیسنگ کی صلاحیت بڑھانے، لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور مارکیٹ سسٹمز کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کی۔

جام خان شورو نے آم، کیلا، کھجور، ٹماٹر، پیاز اور لائیو اسٹاک کی ویلیو چینز میں پروگرام کی کامیابی اور دیہی خواتین کی اقتصادی شمولیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سندھ حکومت GRASP کے کامیاب ماڈلز کو مزید وسیع کرے گی تاکہ پائیدار، جامع اور کلائمٹ ریزیلینٹ دیہی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر ریمونڈس کاروبلس اور ITC کے چیف رابرٹ اسکیڈمور نے بھی تقریب میں شرکت کی اور پروگرام کی کامیابی اور شراکتی نقطہ نظر کی تعریف کی۔ دیہی ترقی اور پائیدار ترقی کے پروگرام پویلین میں کھجور، پیاز، ٹماٹر، ڈیری، زیتون، شہد، جڑی بوٹیوں کی مصنوعات اور دیگر ویلیوایڈڈ دیہی مصنوعات پیش کی گئیں، جس نے سندھ اور بلوچستان میں دیہی ترقی کے لیے گراتھ فار رورل ایڈوانسمنٹ اینڈ سسٹینیبل پروگریس کی مضبوط وراثت قائم کی۔


شیئر کریں

1 خیال ”دیہات کے 60 کاروبار کی دنیا تک رسائی، یورپ کے مالی تعاون سے کراچی ایکسپو میں نمائش اختتام پذیر“ پر

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے