گلگت بلتستان میں انتخابات، 24 جنوری 2026 کو پولنگ کی تجویز صدر کو ارسال

شیئر کریں

گلگت بلتستان انتخابات: الیکشن کمیشن کا پول ڈے کی منظوری کیلئے صدر مملکت کو خط ارسال،24 جنوری 2026 پول ڈے کی تجویز

گلگت:الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (ECGB) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پول ڈے (POLL DAY)کی منظوری کیلئے صدر پاکستان کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔


ترجمان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ آئینی دورانیہ 24 نومبر 2025 کو مکمل ہو چکا ہے۔ ایلیکشنز ایکٹ 2017 کے مطابق، صدر پاکستان کی جانب سے پول ڈے کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سیکشن 57(2) کے تحت انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 24 جنوری 2026 (بروز ہفتہ) کو پول ڈے کے طور پر تجویز کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے تمام انتخابی حلقوں میں آزادانہ، منصفانہ اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے