بار بار کی جانے والی ترامیم آئین کی روح کو زخمی کر رہی ہیں، سینیٹر جان بلیدی

شیئر کریں

پارٹی کے فیصلے مقدم ہیں، آئین کی روح ترمیموں سے متاثر ہو رہی ہے،سینیٹر جان بلیدی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر پارٹی کے فیصلے کے مطابق ووٹ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سیاسی کارکن ہیں اور ان کے لیے پارٹی کے اجتماعی فیصلے مقدم ہیں۔سینیٹر بلیدی نے کہا کہ 1973 کا آئین ایک مکمل قومی دستاویز ہے، جو اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد مزید جامع اور وفاقی اصولوں کے مطابق ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق بار بار کی جانے والی آئینی ترامیم آئین کی روح اور وفاقی ڈھانچے کو متاثر کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام اور جمہوری تسلسل کے لیے ضروری ہے کہ آئین کی بنیادی ساخت اور اختیارات کی تقسیم کو برقرار رکھا جائے، کیونکہ یہی صوبوں کے حقوق اور پارلیمانی نظام کی ضمانت ہے۔یہ باتیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر کی ہیں۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے