کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں شہر میں وائلنٹ کرائم میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شہر کا اٹھارہواں پولیس اسٹیشن ہے جہاں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
جاوید عالم اوڈھو کے مطابق شہر میں نصب کچھ کیمرے نہایت جدید ہیں جو مؤثر مانیٹرنگ میں مدد دیتے ہیں، جبکہ نمبر پلیٹس شناخت کرنے والے کیمرے بھی نظام کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ کیمرے سیف سٹی سسٹم سے منسلک کر دیے جائیں گے، جس کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔
پولیس چیف نے مزید بتایا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مجموعی طور پر وائلنٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔




