سوات:ریسکیو 1122سوات نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 358 مختلف حادثات اور ایمرجنسیز میں بروقت امدادی خدمات فراہم کیں۔ ترجمان کے مطابق ادارے کو اس دوران 6694 کالز موصول ہوئیں، جن میں 37 روڈ ٹریفک حادثات اور 297 میڈیکل ایمرجنسیز شامل تھیں۔

اسی طرح 20 ریکوری و دیگر نوعیت کے واقعات، 3 آگ لگنے اور ایک دیوار گرنے کے واقعے میں بھی فوری کارروائیاں کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 345 متاثرہ افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 75 ایمرجنسیز کے دوران 66 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 9 مریضوں کو ضلع سے باہر منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کو ان کی دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت امدادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔




