رحیم یارخان کو مثالی شہر بنانے میں شہری انتظامیہ کا ساتھ دیں، ڈی سی ظہیر انور

شیئر کریں

انتظامیہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ڈپٹی کمشنررحیم یار خان، مارکیٹوں اور بازاروں کی حالت سدھارنے کے لیے تاجروں کا تعاون انتہائی ضروری ہے
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی تاجروں کے وفد سے ملاقات شہر میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک مسائل اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاانتظامیہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی برقرار رکھنا صرف انتظامیہ کی نہیں بلکہ شہریوں کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے ضلعی انتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہم شروع کر رہی ہے مارکیٹوں اور بازاروں کی حالت سدھارنے کے لیے تاجروں کا تعاون انتہائی ضروری ہے بازاروں میں کوڑا پھینکنے کے لیے مخصوص مقامات مقرر جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کو منظم اور شفاف انداز میں جاری رکھا جائے گاایک صاف ستھرا اور پرامن شہر ہماری پہچان انتظامیہ، تاجر برادری اور عوام کے باہمی تعاون سے اپنے شہر کو مثالی بنائیں گے تاجروں نے صفائی مہم اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے