کراچی میں بڑھتے ہوئے چائے کے ہوٹلز موت کا سبب، اینٹی نارکوٹکس اور محکمہ فوڈ کا کومبنگ آپریشن ناگزیر

شیئر کریں

(اسٹاف رپورٹ) کراچی میں محکمہ اینٹی نارکوٹکس اور محکمہ فوڈ کا کومبنگ آپریشن ناگزیر ھوچکا ھے۔ محکمہ اینٹی نارکوٹکس ہوٹلوں اور انکے گوداموں میں چھاپہ مار کر منشیات تلف کریں اور محکمہ فوڈ پتی، دودھ، اور چینی کا فرانزگ لیبارٹری جانچ پڑتال کریں جو ہوٹل اس مزموم عوامل میں ملوث پایا جائے اس ہوٹل کو مستقلاً سیل کردیا جائے اور مالکان کو بھاری جرمانے کے علاوہ قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ڈاکٹر ادیب نے ان ہوٹلوں کی چائے میں شامل اجزاء کو اموات کی وجہ قرار دیا تھا، کراچی میں بڑھتے ہوئے چائے کے ہوٹلز موت کا سبب بن رھے ہیں۔ یوں لگتا ھے کہ نسل کشی کے اس مژموم عمل میں چند رشوت خور ریاستی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ کراچی بھر کے تھانوں کی سرپرستی میں یہ کاروبار آب و تاب سے جاری ھے۔ کراچی کے معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ یہ نوجوان اسی پاکستان کے شہری ہیں انہیں آگے جاکر ملک کو سنوارنا ھے سنبھالنا ھے اور تعمیر بھی کرنی ھے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے