طارق حسن کی رہائش گاہ پر گورنرپنجاب اورگورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے اعزاز میں ناشتے کی دعوت ، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر محب وطن سیاسی و مذہبی جماعت کو ملکی مفادمیں قومی کردار ادا کرنا ہوگا جس سے ملک مزید مستحکم ہوگا،گورنرپنجاب

کراچی:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر محب وطن سیاسی و مذہبی جماعت کو ملکی مفاد قومی کردار ادا کرنا ہوگا جس سے ملک مزید مستحکم ہوگا،یہ باتیں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن کی جانب سے ان کی رہائشں گاہ پر اپنے اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف ناشتے کی دعوت میں کیا۔

اس موقع پر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ طارق حسن سے محبتوں کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی،جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان،تاجروں و اٹک چھاچھی اتحاد کے رہنمائوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنرز کو سندھ کی ثقافت اجرک و ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔مسلم لیگی رہنما محمد طارق حسن نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر و گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی اپنی رہائشں گاہ آمد پر شکریہ ادا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا.


