بالاکوٹ: ڈی پی او مانسہرہ کا تھانوں کا اچانک دورہ — پولیس جوانوں کو نقد انعامات، عوام دوستی پر زور
مانسہرہ: ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج تھانہ بفہ، تھانہ شنکیاری اور تھانہ بٹل کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی او نے تھانوں میں سیکیورٹی انتظامات، ریکارڈ، صفائی اور عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے ڈیوٹی پر الرٹ پولیس جوانوں کو نقد انعامات سے نوازا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ :
> “محنت، دیانت داری اور عوام دوستی ہی پولیس فورس کا اصل حسن ہے۔”

محمد اظہر خان نے تمام افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانے مظلوم اور ضرورت مند شہریوں کی پناہ گاہ ہیں، اور کسی بھی درخواست گزار کے ساتھ بداخلاقی یا بے حسی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ
> “ہر شہری کو تھانے میں عزت، تحفظ اور انصاف کا احساس ہونا چاہیے۔”

ڈی پی او نے مزید کہا کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ پر پختہ یقین رکھتے ہیں، اور عوام کے تعاون سے ہی منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ کمیونٹی نمائندوں، علماء، اساتذہ اور نوجوانوں کو اعتماد میں لے کر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔
انہوں نے واضح ہدایت دی کہ تھانے کے دروازے پر سنتری ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل سے لے کر محرر، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی رینک تک کے تمام پولیس افسران عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
تھانے آنے والے سائلین کو موسم کے لحاظ سے چائے یا قہوہ کا پوچھنا اور بہترین اخلاق سے پیش آنا پولیس کلچر کا حصہ ہونا چاہیے۔

رپورٹ موسیٰ خان




