آٹسٹک بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے عالمی معیار کے مریم نواز اسکول کا آغاز

شیئر کریں

مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو ملک کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ، عالمی معیار کی تعلیم ،تھراپی بالکل مفت ،طلبہ کو مفت کتابیں، یونیفارم، سکول میل، پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی جائیگی
لاہور:پنجاب حکومت نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں منعقدہ ریسورس سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی تعلیم، تھراپی اور بحالی سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنایا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔اسکول میں طلبہ کو مفت کتابیں، یونیفارم، سکول میل اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جائے گی۔جبکہ اوپن جم، سینڈ تھراپی، سینسوری گارڈن اور واکنگ ٹریک جیسی سہولتیں بھی بچوں کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔مزید برآں بورڈ نے ادارے میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے ایک جدید ریسورس سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ آٹسٹک بچوں کی تربیت اور سیکھنے کے عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم میں داخلوں اور اسٹاف بھرتی کے عمل کا آغاز فوری طور پر کیا جائے۔بورڈ نے ایوننگ شفٹ میں سیلف فائنانسنگ کے تحت تھراپی سروسز کی فراہمی کی بھی منظوری دی تاکہ زیادہ سے زیادہ آٹسٹک بچے اور ان کے والدین ان سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔بورڈ کے اراکین نے آٹسٹک بچوں کے لیے پہلے سرکاری ادارے کے قیام پر وزیراعلی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خصوصی بچوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن ثابت ہوگا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے