پاکستان تباہی کا سبب بننے والوں کا انتخاب عمران خان کی تاریخ ہے ‘اختر اقبال ڈار، پی ٹی آئی کے فالورز نوجوان خیبر پختوانخواہ میں 13سال کی حکمرانی کا حساب لیں ‘چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی
لاہور:تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختوانخواہ سہیل آفریدی کا وفاقی حکومت کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں نہ جانا ، وفاق کو بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا آئینی تضحیک ،دہشتگردی و افراتفری کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے ،جہانگیر ترین کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پنجاب میں نا اہل ترین بزدار کو وزیراعلی لگا کر بشری بی بی گوگی کی کرپشن کی دوکان چلوانا ،پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی لگانا ،علی امین گنڈا پور کو خیبر پختوانخواہ کا وزیراعلیٰ لگا کر کرپشن کا بازار گرم کرنا اور اب سہیل آفریدی کو وزیراعلی ٰلگا کر بدامنی اور وفاق کو کمزور کرنا یہ سب عمران خان کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے کے نکات ہیں ۔انہوں نے مختلف شہروں سے آنے والے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر ڈار نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو پی ٹی آئی کے فالورز نوجوان خیبر پختوانخواہ میں 13سال کی حکمرانی کا حساب لیں اور پنجاب میں عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی بدانتظامی اور کرپشن کا حساب مانگیں اور عمران خان سے پوچھیں کہ خیبر پختوانخواہ میں اربوں روپے کے فنڈ کہاں لگے اور آج خیبر پختوانخواہ کے سیاسی سماجی اخلاقی تباہی کا شکار کیوں ہے اور امن و امان انتظامی امور اور ترقی کے حوالے سے بدترین صورتحال سے دو چار کیوں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تاریخ دیکھ لیں یہ ان لوگوں کا انتخاب کرتا رہا ہے جو پاکستان کی ہر حوالے سے تباہی کا سبب بنتے رہے ہیں ۔
بانی کا تعینات ہر فرد پاکستان کی تباہی کا سبب، ملک میں انارکی چیئرمین PTI کا ایجنڈا


