لاہور چھٹا سائنس میلہ، طلبہ کی بھرپور شرکت، اٹامک انرجی پاکستان مرکز نگاہ

شیئر کریں

لاہور میں چھٹا سائنس میلہ شروع، عوام اور طلبہ کی بھرپور شرکت،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اسٹالز مرکز نگاہ

لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹا لاہور سائنس میلہ شروع ہوگیا۔ میلے میں حصہ لینے والے بیسیوں معروف اداروں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اس سال بھی اپنی فعال شرکت اور دلچسپ اسٹالز کے باعث مرکز نگاہ بنا رہا۔

اس دوران پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے شعبہ نیوکلیئر میڈیسن، زرعی مراکز، پیاس یونیورسٹی، نیوکلیئر پاور اور دیگر سینٹرزنے اپنے اسٹالز پر قیمتی معلومات فراہم کیں۔ زندہ دلان لاہور نے فیملیز کے ہمراہ سائنس میلے میں بھرپور شرکت کر کے اسے چار چاند لگا دیئے۔

سائنس میلہ 2025 خاص طور پر نوجوان طلباء و طالبات کے لیے تفریحِ طبع کا باعث رہا۔ جنہوں نے پرکشش اسٹالز پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف مظاہرے، حیرت کدے، لیزر اور لائٹ شو، معلوماتی ورکشاپس اور مباحثوں میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے