انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا۔۔۔ ڈاکٹر راحت اندوری

شیئر کریں

انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا​
یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا​
دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے​
سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا​
دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن​
دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا​
خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا​
پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا​
واقف ہے خوب جھوٹ کے فن سے یہ آدمی​
یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا​

شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے