بالاکوٹ: تھانہ بالاکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی — لاری اڈہ کی رہائشی خاتون منشیات فروش اور سنگڑ بالاکوٹ کے رہائشی منشیات فروش کو آئس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے 370 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بسمہ دختر محمد رفیق سکنہ لاری اڈہ بالاکوٹ اور زاہد ولد کرم داد سکنہ سنگڑ بالاکوٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او بالاکوٹ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ پولیس کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مستقبل میں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

رپورٹ: موسیٰ خان




