چین کو پاکستان سے گوشت کی برآمدات میں 208 فیصد اضافہ، جنوری سے اگست کے دوران چین کو 1,613.051 ٹن ابلا ہوا بیف برآمد کیا گیا
لاہور:رواں سال جنوری سے اگست کے دوران پاکستان سے چین کو گوشت کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 208فیصد کا بڑا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں چین کو 9.55 ملین ڈالرکا گوشت برآمد کیا جو کہ 2024 کی اسی مدت میں 3.10 ملین ڈالرکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جنوری سے اگست 2025 کے دوران چین کو 1,613.051 ٹن ابلا ہوا بیف برآمد کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 645.973 ٹن تھا۔
چین کو 8 ماہ میں برآمد کئے گئے گوشت کی مالیت ایک ارب ڈالر کو چھونے لگی




