چینی قونصلیٹ کراچی کا پاکستان کی کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم قدم

شیئر کریں

پاکستانی خواتین ایس ایم ایز پر مشتمل وفد، کی چین میں انٹرنیشنل ورکشاپ میں شرکت
کراچی :خواتین کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور پاک-چین تعلقات کو گہرا کرنے کی ایک اہم کوشش کے طور پر، کراچی میں چینی قونصلیٹ نے خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کورنگی (WCCIK) کے تعاون سے، ستمبر 17 سے 30، 2025 تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے یوریشین ویمن انٹرپرینیورشپ ایمپاورمنٹ پروجیکٹ ورکشاپ میں ایک اعلی سطحی پاکستانی خواتین وفد کی شرکت کو ممکن بنایا۔یہ پروگرام چین کی وزارتِ تجارت (MOFCOM) کی میزبانی میں اور بیجنگ فور ین اسٹڈیز یونیورسٹی کے تعاون سے منظم کیا گیا، پروگرام میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) کے ممالک کی خواتین کاروباری افراد کو اکٹھا کیا گیا تھا تاکہ سرحد پار تعاون کو فروغ دیا جا سکے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مضبوط کیا جا سکے، اور قیادت کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔پاکستانی وفد کی قیادت صاحبدادی ماہین خان نے کی، جو WCCIK کی بانی صدر اور چیف پیٹرن ہیں، وفد کے دیگر ارکان میں شبستہ بختیار (صدر)، حبا زہرا رضوی (نائب صدر )، بینش افتخار قادری (بانی صدرحیدر آباد چیمبر )، اور ڈاکٹر ثنا عمران، شامل تھیں۔ پاکستان کی خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کے حوالے سے ان پاکستانی خواتین کی چینی ورکشاپ میں شرکت، پاکستانی خواتین کی بین الاقوامی تجارت اور کاروبار میں بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرتی ہے۔ دو ہفتوں کی ورکشاپ کے دوران شرکا نے کاروباری ماڈل کی جدت، ایس ایم ای گورننس، اور خواتین کی قیادت کے بارے میں خصوصی کورسز میں شرکت کی، جبکہ چین کی متحدہ منڈی میں مواقع کو جانچنے کا موقع بھی ملا۔ وفد نے چینی کاروباری اداروں کا بھی دورہ کیا، کاروباری رہنماں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ بھی ہوا اور مستقبل کی شراکت داری کے لئے مواقع تلاش کیے گئے۔ ڈبلیو سی سی آئی کے (WCCIK) رہنماں نے خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے میں ان کی مسلسل حمایت کے لیے چین کے قونصل جنرل کراچی میں یانگ یونڈونگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے MOFCOM، اکیڈمی فار انٹرنیشنل بزنس آفیشلز کی کاوشوں کو بھی س راہا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے