مریم نواز سے شہریوں کا ٹھوکر سے پتوکی کم کرایہ الیکٹرک بسیں چلانے کا مطالبہ

شیئر کریں

لاہور ٹھوکر سے پتوکی تک کم کرایہ الیکٹرک بسیں چلائی جائیں،شہریوں کا مریم نواز سے مطالبہ
پتوکی:لاہور ٹھوکر سے پتوکی شہر تک بھی کم کرایہ پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیںلوکل بسیں پتوکی شہر میں داخل نہیں ہوتی مشکلات ہیں شہریوں کا مریم نواز شریف سے مطالبہ۔شہریوںچئیرمین عمران یوسف بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ، نوید بھٹی ،اکمل علی کمبوہ ،چوہدری اصغر جٹ، حاجی ارشد،شوکت علی سمیت دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس طرح پنجاب کے دوسرے شہروں ساہیوال ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میںجدید پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا جارہا ہے اسی طرح وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف یہی منصوبہ پتوکی کی عوام کو تحفہ میں دیں اور اسکا افتتاح اپنے ہاتھوں کریں تاکہ پتوکی شہر کی عوام بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں اور بھاری کرایوں، دشوار سفر سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں یہ منصوبہ لاہور ٹھوکر سے پتوکی شہر تک کیا جائے تاکہ پتوکی کے شہری اب باعزت سفر کرسکیں لوکل بسیں ٹھوکر سے پتوکی شہر میں داخل نہیں ہوتیں اور ٹیوٹا مسافر والے اپنی من مانی کے تحت پتوکی کے شہریوں کا سفر میں خوار کرتے ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خصوصی طور پر اس پر توجہ دیکر منصوبہ کی منظوری دیں تاکہ پتوکی کی عوام مریم کا شکریہ ادا کرسکیں ۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے