بجٹ میں ٹیکس چوروں،نان فائلرزکےگردگھیراتنگ کرنےکی تیاری

شیئر کریں

اسلام آباد: بجٹ میں ٹیکس چوروں اور نان فائلرزکے گرد گھیرا تنگ کرنےکی تیاری کرلی گئی۔ نان فائلرز پر بیرون ملک سفری پابندی عائدکرنےکافیصلہ کیا گیاہے۔
نان فائلرزکے بینک سے پچاس ہزارروپےنکلوانےپرٹیکس شرح دگنی کرنےکی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پچاس ہزارروپےنکلوانےپرودہولڈنگ ٹیکس صفر اعشاریہ چھ کےبجائے ایک اعشاریہ دو کی جائے گی۔ نان فائلرز کی موبائل فون سم، انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی۔ گاڑیاں،جائیدادکی خریداری پرپابندی برقراررہےگی۔ مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے۔ شیئرزخریدنے،میوچل فنڈمیں سرمایہ کاری پرپابندی ہوگی۔ ٹیکس سسٹم سے نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرنےپرکام جاری ہے۔ پوائنٹ آف سیل میں ٹیکس چوری کیخلاف جرمانےمیں دس گنااضافہ کیاجائےگا۔ پوائنٹ آف سیل مشین سےٹیکس چوری پرجرمانہ پانچ سے بڑھاکر پچاس لاکھ کرنےکی تجویز ہے۔ پوائنٹ آف سیل میں کیش کےخفیہ طورپرالگ ریٹ رکھنےوالابھی شکنجےمیں آئےگا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس دو ہزار ایک میں سیکشن ایک سو چودہ بی میں نان فائلرکیخلاف ایکشن ہوں گے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے