بنگلہ دیشیوں کی بڑی تعداد زمان ٹاؤن کورنگی میں زیر حراست، سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مسئلہ حل کرنے کیلئے سرگرم

شیئر کریں

بنگلہ دیشی شہریوں کی رہائی کے لیے بنگلہ دیشی قونصلیٹ جنرل سے رابطے میں ہیں، مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا ،محمد سلمان
کراچی:زمان ٹاؤن کورنگی تھانہ پولیس نے تھانے کی حدود میں ایک کمرے میں پچھلے دو ماہ سے رہائشی بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کو علاقے مکینوں نے اطلاع دی تھی کہ لوگوں کی بڑی تعداد ایک کمرے میں رہائش پذیر ہے جس پر پولیس نے پہنچ کر ان سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ وہ سب بنگلہ دیشی ہیں دوران تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا ایجنٹ ان کے پاسپورٹ، بنگلہ دیشی آئی ڈی کارڈ اور موبائل سمیت فرار ہو چکا ہے وہ سب ایجنٹ کے ذریعے ٹورازم ویزے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں سے انہیں آگے جانا تھاایجنٹ انہیں بنگلہ دیش سے بذریعہ طیارہ پہلے فیصل آباد لایا جہاں سے بائے روڈ وہ کراچی پہنچے تھے اب وہ بے یار ومددگارہیں پاکستان سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈکے صدر محمد سلمان نے جو خود ان دنوں بنگلہ دیش گئے ہوئے ہیں اور 19 ستمبر کو ان کی کراچی آمد متوقع ہے نے ان بنگلہ دیشیوں کے حراست میں لیے جانے کی اطلاع پر انہیں ہر ممکن مدد اور قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ذرائع کے مطابق محمد سلمان سے خود زمان ٹان تھانہ کی جانب سے بھی رابطہ کیا گیا محمد سلمان نے اپنے صاحبزادے کے ذریعے زیرحراست بنگلہ دیشی شہریوں کی رہائی کے لیے بنگلہ دیش کے قونصلیٹ جنرل سے کراچی میں ملاقات کر کے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اور زیر حراست بنگلہ دیشیوں کے لیے نئے پاسپورٹ جاری کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ بخیریت اپنے وطن واپس جا سکیں اس حوالے سے محمد سلمان نے فون پر بتایا کہ تمام زیر حراست ملزمان کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں یہ سب روزگار کے حصول کے لیے قانونی تقاضے پورے کر کے کراچی پہنچے تھے مگر ان کے ایجنٹ نے انہیں دھوکہ دیا اور پاسپورٹ، بنگلہ دیشی آ ئی ڈی کارڈ ،موبائل فونز لے کر فرار ہو گیا پولیس نے اس حوالے سے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر کے ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے محمد سلمان نے کہا ہے کہ میری وطن واپسی تک بنگلہ دیشی شہریوں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے انجام تک پہنچ جائے گا اور تمام زیر حراست بنگلہ دیشیوں کو واپس بنگلہ دیش بھیج دیا جائے گا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے