ہمارا بلوچستان

بلوچستان میں گندم ذخائر میں شدید کمی سے20 کلو آٹے کی قیمت میں 6 سو روپے اضافہ

بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر ختم، آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ, گندم کے ذخائر کی کمی اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے ممکنہ غذائی بحران کے خدشات بڑھا دیے کوئٹہ: بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر کی عدم دستیابی اور اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں گندم کی خریداری کے باعث آٹے کی قیمتوں میں

تعمیراتی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ سے بلوچستان کی مقامی اسٹیل ملز میں سیکڑوں ٹن یومیہ پیداوار

بلوچستان کی صنعتی ترقی میں اہم پیش رفت، پہلی ڈیجیٹل اسٹیل ملز نے کام شروع کر دیا, صنعتی زون میں قائم اسٹیل ملز میں خودکار نظام کے تحت یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے کوئٹہ: بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پہلی ڈیجیٹل اسٹیل ملز نے کام شروع کر

بلوچستان میں رخشاں ڈویژن کے کمشنر اغوا

کوئٹہ:بلوچستان کے رخشاں ڈویژن کے کمشنر کو جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع خاران سے اغوا کرلیا ہے۔ حالیہ کے دوران بلوچستان میں اغوا کا یہ تیسرا ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ بی بی سی کو ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کمشنر کو نامعلوم مسلح افراد

بلوچستان حکومت کے اخراجات میں 37 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے مالی سال 2024-25 کے اخراجات کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی میں پیش کر دی گئی، جس میں 37 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، بے قاعدہ اخراجات، اضافی ادائیگیوں اور سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 11 ارب 88 کروڑ

ٹڈاپ کوئٹہ دفتر میں خواتین کاروباری شخصیات کا اجلاس

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) ریجنل آفس کوئٹہ میں ویکس نیٹ کی پہلی ایڈیشن کوئٹہ کے انعقاد کے سلسلے میں کاروباری خواتین کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ٹڈاپ ریجنل آفس کوئٹہ، نور علی اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے

بلوچستانکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح ، لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز لورالائی سے 23کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے

بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی

کوئٹہ: بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کیلئے روانہ نہیں ہوگی،

بلوچستان اور تعلیم کی زبوں حالی – ڈاکٹر توصیف احمد خان

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی وفاقی حکومت صوبہ بلوچستان کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ انھوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بلوچستان کے بارے میں منعقدہ ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انھوں نے اس نکتے پر خاص طور

جیکب آباد ، جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی

جیکب آباد:سندھ کے علاقے جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس ایک بار پھر روک دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ایک بار پھر جیکب آباد جنکشن ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ٹرین میں

پشین میں مزدوروں پر فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان کلی سلیمان زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کو سرانان کلی سلیمان زئی میں پیش آیا، جہاں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن

کوئٹہ:  جامعہ بلوچستان کے شعبہ صحافت کے طلبہ نے نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، شعبہ صحافت کے طلبہ نے گزشتہ سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ تحریم معظم، ماہ نور فاطمہ، خالد زبیر اور محمد سمیع کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم

وزیر داخلہ بلوچستان حملے میں محفوظ، تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل

ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کے کام کے باعث کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس دو روز کےلیے معطل کردی گئی ہے، جس کے باعث متعدد مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج جمعہ کوئٹہ سے روانہ نہیں کی گئی، جبکہ 14 اور 15 اگست

بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ، 19 امیدوار مدمقابل

بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ، میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر مجموعی طور پر 19 امیدوار مدمقابل ہیں کوئٹہ: بلوچستان کے تین اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر پولنگ

سوراب: گاڑی میں بارود بھرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگردوں کے پرخچے اڑگئے

بلوچستان: سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک بلوچستان کے علاقے سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے

محکمہ آبپاشی بلوچستان میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

محکمہ آبپاشی بلوچستان میں 2024 کے دوران گاڑیوں اور بھاری مشینری کی دو نیلامیوں میں ایک ارب روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کوئٹہ میں محکمہ آبپاشی بلوچستان کی جانب سے فروری اور اکتوبر 2024 میں کی جانے والی

بلوچستان: تصویر کا دوسرا رخ – محمد عبد اللہ حمید گل

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہ ملک کے کل رقبے کا 43.6 فیصد ہے۔ اس صوبے کی سرحد مغرب میں افغانستان اور ایران سے ملتی ہے۔ ملک کی تقریباً 5.94فیصد آبادی اس صوبے میں مقیم ہے۔ یہاں 750 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی ہے جو دنیا کی سب

ایس آئی ایف سی کا لیز تنازع حل : بلوچستان میں 200 ملین ڈالر کی معدنی سرمایہ کاری کا راستہ صاف

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے خضدار بلوچستان میں بی رائٹ لیڈ زنک (بی ایل زیڈ) پروجیکٹ سے جڑے دیرینہ مسائل کے حل میں کامیابی سے سہولت کاری فراہم کی ہے، جس سے 200 ملین ڈالر کی حکمتِ عملی سے اہم سرمایہ کاری کا راستہ کھل گیا ہے اور پاکستان کے معدنی

بلوچستان: خون کے آنسوؤں میں مسکراتی امید، اتحاد کی قندیل اور ترقی کا سفر – پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف

بلوچستان محض نقشے پر کھنچی ایک لکیر یا انتظامی اکائی نہیں، یہ ہماری قومی شناخت کا وہ سنگِ بنیاد ہے جس پر پاکستان کی جغرافیائی سلامتی، معدنی دولت، ساحلی طاقت اور کل کی معاشی خوشحالی کی عمارت استوار ہے۔ یہ دھرتی ان بہادر، خوددار اور محبِ وطن بلوچ بیٹوں کی امانت ہے جنہوں نے تاریخ

کوئٹہ، کوئلہ کان دھماکے میں جاں بحق کان کنوں کی تعداد 34 ہوگئی

بلوچستان میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ ایک پاکستانی عہدیدار کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے علاقے سورینج میں ایک دھماکے نے کان کنی کے کچھ حصوں کو ملبے تلے دبا دیا جس سے کم از کم 34 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ