طالبان کا اسلام – خورشید ندیم
افغان طالبان کا تصورِ اسلام مقامی‘ قومی اور سیکولر ہے۔ اس باب میں اب کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔ مقامی ہونے سے کیا مراد ہے؟ ہر سماج کی کچھ رسوم ہوتی ہیں‘ رواج ہوتے ہیں اور روایات بھی۔ ان سب کا ماخذ مقامی کلچر ہوتا ہے۔ یہ صدیوں سے رائج اور نسل در نسل منتقل










